با نی پا کستا ن قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی قیام پاکستان کیلئے محمد علی جناح کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :عشرت العباد خان کی مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 ستمبر 2016 10:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینار، مذاکرے، جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ ان کے ایصال ثواب کے لیے مزار پر قرآن خوانی بھی منعقد ہوئی۔

قائداعظم محمد علی جنا ح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ا?پ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ وہ11ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے تھے دریں اثنا ء بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 67 ویں یوم وفات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی ، تینوں مسلح افواج کی جانب سے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم کی جدوجہد کو قوم نہیں بھول سکتی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیں کام کام اور کام کا درس دیا ہے ، ہمیں اسے فالو کرنا چاہیئے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 67 ویں یوم وفات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نثار کھوڑو ، سکندر میندرو ، منظور وسان اور مولابخش چانڈیو بھی تھے۔ تینوں مسلح افواج کی جانب سے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے سخت جدوجہد سے مسلمانوں کے لئے پاکستان جیسا ملک حاصل کیا جسے قوم فراموش نہیں کرسکتی۔

قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد ہے۔ پاکستان کو قائداعظم کی سوچ کے مطابق جمہوریت کا قلعہ بنانے کا عزم کرنا چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں کام کام اور کام کا درس دیا ہے ہمیں اسے فالو کرنا چاہیئے۔ ہمیں جو میڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔