سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراو زندگی کی بڑی غلطی تھی ،پرویزمشرف
پاکستان ،افغانستان پرتنہاحملے کی مخالفت نہیں کرسکتاتھا،امریکہ کا ساتھ دیناوقت کی ضرورت تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 12 ستمبر 2016 10:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستان ،افغانستان پرتنہاحملے کی مخالفت نہیں کرسکتاتھا،امریکہ کا ساتھ دیناوقت کی ضرورت تھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراوسائن کرنازندگی کی بڑی غلطی تھی ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعددنیامیں صورتحال یکسرتبدیل ہوچکی تھی پاکستان افغانستان پرحملوں کی تنہامخالفت نہیں کرسکتاتھا۔
افغانستان پرحملے کیلئے پاکستان اپنے ائیربیس نہ دیتاتوبھارت امریکہ کواپنے ائیربیس دینے کیلئے تیارتھالہذاپاکستان نے صورتحال کودیکھ کرامریکہ کاساتھ دیکردرست فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میراپانچ سالہ دورمیں بہت خوشحالی آئی ،ملک میں ترقی کی طرف بڑھ رہاتھااورہماری خارجہ پالیسی بھی درست سمت کی طرف گامزن تھی ۔(جاری ہے)
بھارتی وزیراعظم واجپائی اورمنموہن سنگھ کے سامنے مسئلہ کشمیرکواٹھایااورمسئلہ کشمیرحل کی طرف بڑھ رہاتھا۔
انہوں نے کہاکہ میرے دورمیں 3باربلدیاتی الیکشن ہوئے ،حکومتی پاورنچلی سطح پرمنتقل ہوئی ،مگرآنے والی حکومت نے بلدیاتی نظام کوختم کردیا۔جنرل(ر)پرویزمشرف نے مزیدکہاکہ میری زندگی کاسب سے بڑابلنڈریہ تھاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراوسائن کیا۔این آراومیں تیسری دفعہ وزیراعظم بننے کی اجازت دے دینی چاہئے تھی مگرسیاسی لوگوں کے اوپرجومقدمات تھے وہ ختم نہیں کرنے چاہئے تھے ۔لال مسجدآپریشن درست فیصلہ تھا،چیف جسٹس افتخارچوہدری کوہٹانادرست اقدام تھا،بارہ مئی کراچی کے واقعات میں میراکوئی تعلق نہیں تھا۔12مئی کے واقع میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ شامل تھے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بے نظیرکوپاکستان میں واپس لانے کیلئے امریکہ کاکافی پریشرتھامگربے نظیرمعاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستان آگئی ،بے نظیرکے آنے کے بعدسعودیہ عرب نے نوازشریف کوپاکستان آنے کی اجازت دینے کیلئے کافی دباوٴڈالامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 12 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
خیبر پختونخوا اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا،مریم نوازشریف
-
گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو 34 نئے بلاکس دینے کا عمل شروع
-
سانحہ بلدیہ شہداء کے لواحقین نے جنیواء میں ہونے والے معاہدے کوخوش آئندقراردے دیا
-
اورنج لائن پروجیکٹ کے روٹ میں تبدیلی ، ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے مزید72ارب روپے مانگ لیے
-
خیبر پختو نخوا میں پچا س فیصد سے زائدبیما ریا ں پینے کے صا ف پا نی تک رسا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،رپورٹ
-
راولپنڈی،عید منانے کیلئے ہری پور جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
-
عید الضحیٰ کے دوران قربانی کے گوشت کو کم از کم 3گھنٹے رکھنے کے بعد استعمال کیاجائے، ڈاکٹر سعید احمد اعوان
-
کابل، ملا ابراہیم منصور صدر افغان طالبان کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد
-
حوصلے پست نہیں ہوئے، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: اوباما
-
افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت
-
امریکی صدررونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا
-
افغان صوبہ فراح میں ڈرون حملے میں 4 عسکریت پسند ہلاک
-
امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے نئے معاہدے پر اتفاق
-
شام: جنگ بندی سے قبل فضائی حملے، 100 افراد ہلاک
-
دہشت گردوں نے نوجوانوں کو قتل اور فساد کی راہ پر ڈال دیا،امام کعبہ
-
ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ،حالت خطرے سے باہر
-
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا
-
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد
-
با نی پا کستا ن قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
-
موسمیاتی تبدیلی ، پاکستان خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا
-
رینجرز آپریشن سے قبل پنجاب پولیس کو ”درجہ اول“ کے دہشتگرد بھگانے کا مشن سونپا گیا، طاہر القادری
-
کراچی میں تین سال سے جاری آپریشن کے ساتھ اسلام آبادکامعاشی پیکج آناچاہئیے تھا،فاروق ستار
-
سینٹ خزانہ کمیٹی کی بجلی بلوں میں وصول کئے جانیو الے جنرل سیلز ٹیکس سمیت تمام سرچارج ختم کرنے کی سفارش
-
مسافر سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں،پی آئی اے کا انتباہ
-
سیاسی جماعتوں کے ساتھ این آراو زندگی کی بڑی غلطی تھی ،پرویزمشرف
-
لاہور،عیدالاضحی سے قبل سیاسی واہم شخصیات کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.