نندی پور پاور پراجیکٹ کا سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم پر اسرار طور پر لا پتہ

منگل 13 ستمبر 2016 08:59

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء )نندی پور پاور پراجیکٹ کے سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث مہتاب عالم اچانک لاپتہ ہو گئے۔ مہتاب عالم ہفتے کی رات سیا رنگ کی کار میں گئے تھے جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے قبل نندی پور پاور پرو جیکٹ کا آئل ٹینکر ریکارڈ ضائع کیا گیا تھا جس پر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 15سے 31اگست تک تین آئل ٹینکرز غائب کیے گئے جبکہ سٹور کیپر نے ملتان میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی خریدی۔پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹور کیپر اور کلرک سمیت چار سیکیورٹی گارڈ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے مہتاب عالم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔