سیلولر کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی ڈیوٹی و ٹیکس چوری پکڑی گئی

2کمپنیوں نے غلط بیانی سے کسٹمزکلیئرنس کرواکر قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا محکمہ پوسٹ کلیئرنس نے کارروائی کیلیے کنٹراونشن رپورٹ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو بھیج دی

منگل 13 ستمبر 2016 09:03

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء ) پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے سیلولر کمپنیوں سے متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زائدمالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ایک موبائل کمپنی کی جانب سے کسٹم کلیئرنس کے حامل سیلولر انفرا انسٹرکچر اکیویپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹر نیٹ ورک اکیویپمنٹ، کمپیو ٹرسرورمشین ودیگر اسیسریز جبکہ ایک اورموبائل کمپنی کی جانب سے کسٹمز سے کلیئرنس حاصل کرنے والے ڈی این ایس سرور، ٹیلی کمیونی کیشن اکیویپمنٹ، کمپیوٹر سرورکے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکا جب تفصیلی آڈٹ کیا توانکشاف ہواکہ مذکورہ دونوں موبائل کمپنیوں نے اپنے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ کی باہمی ملی بھگت سے مذکورہ آئٹمزکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے پی سی ٹی نمبر 8471.5000 کا سہارالیتے ہوئے 2 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کی حالانکہ سیلولر انفراانسٹرکچر اکیویپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹرنیٹ ورک اکیویپمنٹ اور کمپوٹر سرورمشین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف ( پی سی ٹی) نمبر 8517.6990 کے تحت15فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پر کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس مذکورہ کمپنیوں نے پی سی ٹی کی مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 5کروڑروپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :