طاہر القادری آنے سے پہلے جانے کا منصوبہ بناتے ہیں ،ان کی سیاست شیخ رشید ہی سمجھ سکتے ہیں :جاوید ہاشمی

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:16

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ طاہر القادری آنے سے پہلے جانے کامنصوبہ بناتے ہیں،ان کی سیاست صرف شیخ رشید ہی سمجھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی سیاست سمجھ سے با لا تر ہے ،وہ پاکستان آنے سے پہلے یہاں سے جانے کامنصوبہ بنا کر آتے ہیں،ان کی سیاست صرف اور صرف شیخ رشید کو ہی سمجھ آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ عمران خان کا حق ہے لیکن مارچ کو فساد میں بدلنا درست نہیں ہو گا۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے پر وزیر اعظم جواب دہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :