وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،دورہ امریکہ پر تفصیلی مشاورت

دونوں رہنماؤں کا دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن لوٹ آیا ،دنیا ہماری اس کامیابی کو سراہا ہے، نواز شریف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی داخلی وخارجی و ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں پر بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے سلامتی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی فضاء لوٹ آئی ہے ہماری اس کامیابی کو عالمی ادارے سراہا ہے ،ہم اس جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کا کردار شاندار ہے،ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی اور جنرل اسمبلی سے خطاب ، امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔