ممبئی حملہ کیس،بھارت نے ایک سال بعد پاکستان کے خط کا جواب دیدیا ، دستاویزی ثبوت شیئر کرنے پر تیار

بھارت کی جانب سے دی گئی تجویز کا قانونی جائزہ لیا جارہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء ) بھارت نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق ایک سال بعد پاکستان کے خط کا جواب دیدیا ہے ،پاکستان کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے دی گئی تجویز کا قانونی جائزہ لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی جانب سے آٹھ ستمبر 2015ء کو لکھے گئے خط کے جواب میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھارت کی جانب سے ممبئی مقدمے کے حوالے سے دستاویزی ثبوت شیئر کرنے پر تیاری کا اظہار کیا گیا ہے جس کیلئے پاکستان کافی عرصے سے کوشاں رہا ہے پاکستان میں چلنے والے مقدمے میں ہمارے قانون کے مطابق دستاویزی ثبوت اور عینی شاہدین کے مزید جرح کی ضرورت ہے ترجمان کاکہنا تھا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے جواب میں دی گئی تجویز کا قانونی پہلوؤں اور طریقہ کار بارے ہمارے قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں