پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،اسحاق ڈار
بھارت مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی مقامی تحریک کوطاقت سے دباناچاہتاہے،بھارت کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے،وزیرخزانہ کافرانسیسی ٹی وی کوانٹرویو
ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،بھارت مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی مقامی تحریک کوطاقت سے دباناچاہتاہے ،بھارت کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے ۔فرانسیسی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکاحل نہ ہوناہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیرکامنصفانہ اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی تحریک خالصتاًمقامی تحریک ہے ،بھارت آزادی کی اس مقامی تحریک کوطاقت کے ذریعے دباناچاہتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کئے گئے اپنے وعدوں کوتوڑابھارت وعدے کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اورکشمیرمیں مسلسل ظلم وجبرکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہرسطح پربھارت سے تعلقات کوکشیدہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی ،سارک اورسافٹ معاہدوں پرعملدرآمدنہ ہونے کاذمہ داربھارت ہے ،بھارتی رویے کی وجہ سے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کوشدیددھچکالگاہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے اورطاقت کااستعمال کرکے ہزاروں کشمیریوں کوشہیدکررہاہے ۔بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف عالمی برادری کارویہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پربھارتی وزیراعظم کے الزامات افسوسناک ہیں ،بھارت خودمقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کرارہاہے ،پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کے بیانات کاسختی سے نوٹس لیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا،اس جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہیدہوئے ،اورمعیشت کو100ارب ڈالرسے زائدکانقصان ہوا،پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کے لئے جون 2014ء میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اورتمام ہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے ،علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اقتصادی راہداری منصوبے پرکام جاری ہے ،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے کے تمام ممالک کوفائدہ ہوگامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 17 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار اور لندن گروپ میں بٹ چکی ہے،خورشید شاہ
-
ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کیلئے عہدے سے معطلی کے بعد ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
-
ہم بند گلی میں داخل ہوئے نہ تنہا ، حقیقت میں حکومت تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے ، شاہ محمود قریشی
-
واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران گرنے والے بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل
-
پاکستانی طالبہ 20ستمبرکواقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبورکرگئی
-
معیار ی پٹرول استعمال کرنے سے صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی
-
گلوکار علی عظمت موٹر بائیک پر چین کا سفر کرنے کیلئے تیار
-
ایران جوہری پرزوں کی تفصیلات دے، یورپی یونین کا مطالبہ
-
سنوڈن امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے
-
جنوبی سوڈان سے نکلنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ
-
دو فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے ایک بس اسٹاپ پر کار چڑھا دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہلاک
-
سابق اطالوی صدر چامپی انتقال کر گئے
-
بھارت میں کانگریس کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا
-
فرانس بھارت کو رافیل طیارے اور میٹیور میزائل دیگا
-
امریکہ اپنے حمایت یافتہ باغی گروپوں کو انتہا پسندوں سے الگ کرلے
-
معاہدے کے مطابق شامی فوج نے حلب کی ایک سڑک سے پسپائی اختیار کر لی
-
انقرہ میں قائم برطانوی ایمبیسی سکیورٹی خدشات کی بنا پر بند
-
مہمند ایجنسی، نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ،کم از کم 28 نمازی شہید، 31 زخمی
-
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن کورہاکردیاگیا
-
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،دورہ امریکہ پر تفصیلی مشاورت
-
بھارت کا جبر اور بربریت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم
-
ممبئی حملہ کیس،بھارت نے ایک سال بعد پاکستان کے خط کا جواب دیدیا ، دستاویزی ثبوت شیئر کرنے پر تیار
-
نواز شریف ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے،عمران خان
-
جنوبی افریقہ میں ائر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش، پاکستانی مشتاق طیاروں نے دھوم مچادی
-
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،اسحاق ڈار
-
رواں سال دوران حج 54پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا، آج ہفتہ سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگا
-
پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہا ر
-
عارف والا،لیگی ٹکٹ ہولڈر سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
-
فاقہ کشی اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد سعودی عرب میں پھنسے300کے قریب پاکستانیوں کی وطن واپسی
-
وزیر اعظم نا اہل ہیں، افتخار محمد چوہدری نے اہلیت لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.