پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت جارہی ہے ، نفیس زکریا

افغانستان کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ، وہاں امن دیکھنا چاہتے ہیں ، بدامنی سے زیادہ نقصان ہمیں ہوتا ہے بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کے خلاف رہے ہیں ، کشمیر میں بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ، کشمیری اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ کا انٹرویو

اتوار 18 ستمبر 2016 13:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے دشمن عناصر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رہے ہیں پا کستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے افغانستان میں بدامنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوتا ہے دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مینجمنٹ دونوں کے مفاد میں ہے ہمارا افغانستان کے ساتھ زمینی اور فضائی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ دس سالوں سے غیر ملکو نے امن کو نہیں لایا ٹریلین ڈالر خرچ کئے لیکن ناکام رہے اور ہم پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ افغانستان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوشش کریں ان عناصر نے ایک بار امن مذاکرات کو سبوتاژ کردیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں چل رہی ہے ہمارے مشرقی وسطی کے ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کیخلاف رہے ہیں بھارتی وزیر دفاع خود کہہ چکے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں کشمیر میں بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اقوام متحدہ نے بھارت سے فیکٹ فائنڈنگ مانگ لیا تو انہوں نے اس کو مسترد کردیا ہے جب او آئی سی نے مانگ لیا تو ان کو بالکل جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے انہیں دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے کشمیری اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں