ڈاکٹر با بر اعوان کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

عمران خان بابر اعوان کو کنونشن میں ساتھ لے کر گئے، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرجوش استقبال

پیر 19 ستمبر 2016 11:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) سینیٹر ڈاکٹر با بر اعوان کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات،ملاقات کے بعد عمران خان کی بابر اعوان کو ورکر کنونشن میں شرکت کی دعوت،عمران خان بابر اعوان کو کنونشن میں ساتھ لے کر گئے،عمران خان، جھانگیر ترین،شاہ محمود قریشی اور بابر اعوان ایک ہی گاڑی پر سوار ہو کر کنونشن میں گئے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں بابر اعوان کی آمد پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر کارکنان نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔