وقت آگیا عالمی برادری مہاجرین کے مستقبل کیلئے جامعہ حکمت عملی تشکیل دے ،نوازشریف

پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اورمحفوظ واپسی کاحامی ہے ، افغان مہاجرین کی واپسی پاک افغان کے مفادمیں ہے لوگ غربت،جنگ،تنازعات کے باعث ہجرت کرنے پرمجبورہیں ،ہمیں نقل مکانی اورہجرت کی وجوہات کاجائزہ لیناہے،وزیراعظم کا مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب

منگل 20 ستمبر 2016 11:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ وقت آگیاہے کہ عالمی برادری مہاجرین کے مستقبل کیلئے جامعہ حکمت عملی تشکیل دے ،لوگ غربت،جنگ،تنازعات کے باعث ہجرت کرنے پرمجبورہیں ،ہمیں نقل مکانی اورہجرت کی وجوہات کاجائزہ لیناہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار انہوں نے نیویارک میں مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نوازشریف نے کہاکہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اورمحفوظ واپسی کاحامی ہے ،پاکستان گزشتہ 4عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے ،پاکستان میں 25لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں ،محدودوسائل کے باوجوددل کھول کرمہاجرین کی مددکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس ایک ایسے موقع پرہورہی ہے جب دنیامیں مہاجرین کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے ،دنیابھرمیں لاکھوں مہاجرین کی اس کانفرنس سے امیدیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مہاجرین کی تعدادمیں اضافے سے مسائل میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔مہاجرین کیلئے وعدوں کوحقیقت میں تبدیل کرنااہم چیلنج ہے ۔انسانیت کی عظمت ہماری مشترکہ منزل ہے ،مہاجرین کیلئے نیویارک اعلامیہ ایک اہم قدم ہے ،ہمیں اس کانفرنس میں نقل مکانی اورہجرت کے اقدامات کاجائزہ لیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی واپسی پاک افغان کے مفادمیں ہے