بھارت کو روس پاکستان مشترکہ مشقوں سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے، روسی سفیر

منگل 20 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)پاکستان میں تعینات روسی سفیر ایچ ای الیکسے واے ڈیڈو نے کہا ہے کہ بھارت کو روس پاکستان مشترکہ مشقوں سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے، جبکہ روس میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق ہونگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہونگی ، مشقوں میں حصہ لینے کے لئے 2 سو رکنی روسی فوجی دستہ 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا ، فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگی ، مشقوں سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں غلط ہیں ،

متعلقہ عنوان :