مودی نومبر میں اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے ،بھارتی میڈیا کا دعوی

منگل 20 ستمبر 2016 11:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں اسلام آباد میں منعقدہونیوالی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارک سربرا ہان کا 19واں اجلاس 9نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس اہم اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے جس کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، سارک سربراہ کانفرنس اسلام آباد کے مضافاتی علاقے مری میں3روز تک جاری رہے گی، یہ کانفرنس ایسے وقت شروع ہو رہی ہے جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک نے ایک نیا رخ اپنایا ہوا ہے اور یہ تحریک پورے خطے بلکہ دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے بھارتی وزیر داخلہ بھی کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے جبکہ بھارتی وزیر خزانہ نے سارک وزراء خزانہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی ۔