ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات، طیب اردگان وزیر اعظم کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے

ترک صدر نے وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے ترکی میں جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

بدھ 21 ستمبر 2016 11:08

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء ) ترک صدر راجب طیب اردگان وزیر اعظم محمد نواز شریف کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے اور وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے ترکی میں جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو نیویارک میں ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ترک صدر نے وزیر اعظم کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا ، بیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں صدر طیب راجب اردگان ہر بات پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو برادر نواز شریف برادر نواز شریف کہہ کر پکارتے رہے اور کہا کہ پاکستان اورترکی یکجان اوردوقالب ہیں ،ہماراجینامرنا آپ کے ساتھ اورآپ کاجینامرنا ہمارے ساتھ ہے، پاکستان اور ترکی اچھے اوربرے وقت کے ساتھی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا گزشتہ دنوں ترکی میں ہونے والے فوجی بغاوت کے خلاف اور ترکی میں جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔