میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ، اگر مسائل حل ہو جائیں تو معاملات بھی دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر روایتی گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:24

نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ، اگر مسائل حل ہو جائیں تو معاملات بھی دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر روایتی گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے جو تقریر کی ہے اگر اس پر عمل درآمد ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں اور جو مسائل ہیں وہ بھی حل ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل ہو جائیں تو معاملات دنوں میں ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا چین کے حوالے سے بات کو فی الحال آف دی ریکارڈ ہی رکھا جائے اور میری آج کی نشست صرف ہیلو ہائے تک ہی رہنے دو۔