پاکستان اور چین ”آئرن برادرز“ ہیں،نوازشریف

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم بارے چین کے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے،پر امن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں،وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت دی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیرپر پاکستان کے موٴقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں،توقع ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو بہتر طور پر سمجھے،چینی وزیر اعظم کی گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ”آئرن برادرز“ ہیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم بارے چین کے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں ،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے،پر امن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم علاقائی و عالمی امورپر پر بات چیت ہوئی وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے بارے میں چینی بیان کا خیر مقدم کیا اور چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے:وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ پر امن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے،کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں ۔

انہوں نے چین میں سیلاب سے جانی نقصا ن پر تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاک چین تعلقات ایک نیا موڑلے چکے ہیں۔پاکستان اور چین "آئرن برادرز" ہیں۔انہوں نے چینی وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان کا منتطر ہیں ،نیوکلیئر ز گروپ میں پاکستانی موٴقف سمجھنے پر چین کے مشکور ہیں۔پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم پاکستان کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔پاکستان اور چین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے۔کشمیرپر پاکستان کے موٴقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں،توقع ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو بہتر طور پر سمجھے ۔لی کی چیانگ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات بہتربنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، توقع ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ نہیں ہو گی۔

صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔گوادر میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی موٴثر کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ چینی کارکنوں کے تحفظ کیلئے وافر وسائل مہیا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور چینی حکام بھی موجود تھے ۔