پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب ،نومبر میں معاہدہ متوقع

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:30

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب آگئے ہیں اور امکان ہے کہ نومبر 2016میں پاکستان اور نائیجیریا کے مابین یہ معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ایک جاپانی ویب سائٹ نے افریقی میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے افریقہ ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایگزی بیشن کے دوران مقامی میگزین کو بتایا تھا کہ نائیجیریا اور پاکستان ایک یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں جس کے تحت نائیجیریا نامعلوم تعداد میں طیارے خریدے گا۔

یہ طیارے پاکستان ایر وناٹیکل کمپلیکس اور چینی ادارے چینگ ڈو یروسپیس کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ ان طیاروں کی فروخت کا پہلا منصوبہ ہے یا دوسرا کیونکہ 2015میں میانمار نے بھی ان طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

اس حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔انہوں نے ملک کا نام یا دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔آئی ایچ ایس ڈیفنس میگزین کے مطابق نائیجیریا نے اپنے آنے والے بجٹ میں تین جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے کے لئے25ملین ڈالرزجب کہ 10پی اے سی مشاق طیاریخریدنے کیلئے تقریبا 9ملین ڈالرز کی رقم مختص کی ہے

متعلقہ عنوان :