تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کیخلاف اقوام متحدہ باہر احتجاج کرنے سے انکار کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:33

نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی امریکی قیادت کو پیغام بھیجا کہ جب وزیر اعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں تو آپ جنرل اسمبلی کے باہر وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس پر احتجاج کریں ۔ جس پر تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس وقت وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے ہیں اور ان کا ایجنڈا صرف مسئلہ کشمیر ہے لہذا ہم وزیر اعظم کے خلاف احتجاج نہیں کرینگے۔