وزیرداخلہ کی زیر صدارت نادراہیڈکوارٹرمیں طویل ترین اجلاس

ادارے کی کارکردگی بہترکرنے کیلئے سزاوجزاکے عمل پرفورعمل پیراہوناہوگا جب تک کالی بھیڑوں کولٹکایانہیں جائیگا اہم ترین ادارے میں بگاڑپیداہوتارہے گا،چوہدری نثار

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نادراہیڈکوارٹرمیں طویل ترین میٹنگ کرتے ہوئے نادراحکام پرزوردیاکہ ادارے کی کارکردگی بہترکرنے کیلئے سزاوجزاکے عمل پرفورعمل پیراہوناہوگا،جب تک کالی بھیڑوں کولٹکایانہیں جائیگااس وقت تک اہم ترین ادارے میں بگاڑپیداہوتارہے گا۔

(جاری ہے)

نادراذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے نادراسے متعلق مسائل فوری حل کرنے پربھی زوردیاہے ۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے نادراکارکردگی کومزیدبہتربنانے پرزوردیااب تک کی صورتحال سے غیرمطمئن نظرآئے ،5سے زائدکی میٹنگ میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ ایماندارافسران وسٹاف کی حوصلہ افزائی اورکرپٹ عناصرکوباہرپھینکنے کاوقت ہے ۔جرائم پیشہ افرادسے کسی صورت بھی رعایت نہ برتی جائے ۔اجلاس میں نادراحکام نے وفاقی وزیرداخلہ کے ویژن کوسراہااوراپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی