نیویارک میں تین اہم پاکستانی لیڈروں کی موجودگی ، پرویز مشرف کی شاپنگ وسیر سپاٹے، وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ ، آصف زرداری بھی موجود

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)حسن اتفاق یا پھر کچھ اور پاکستان کے تین اہم لیڈر ایک ہی وقت میں نیویارک میں موجود ، پرویز مشرف نے شاپنگ بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین وسابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نیویارک میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف بعد میں دورہ مکمل ہونے پر نیویارک سے لندن کے لئے روانہ ہوئے جبکہ پرویز مشرف نے نیویارک میں سیر اور شاپنگ کی ۔ وہ معروف شاپنگ مال مین شاپنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا دورہ نیویارک کا شیڈول مصروفیت سے بھرپور ہے ۔ وہ تھنک ٹینک اور مختلف تقریبات سے خطاب بھی کریں گے ۔ ان کو امریکی سیکیورٹی بھی دی گئی جبکہ آصف زرداری بھی ابھی نیویارک میں موجود ہیں ۔