نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی میں اضافہ، اسلام آباد نے اپنے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

نریندر مودی کے گرد سخت گیر عناصر کی وجہ سے صورتحال شدید ہو رہی ہے، بھارت کے شدت پسند طرز عمل پر بعض بھارتی دانشور بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت سے رابطوں پر سخت پابندی ہے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء )نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اپنے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے گرد سخت گیر عناصر کی وجہ سے صورتحال شدید ہو رہی ہے۔ بھارت کے شدت پسند طرز عمل پر بعض بھارتی دانشور بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت سے رابطوں پر سخت پابندی ہے۔ کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے اور ٹیلی فون کی سہولت بھی نہیں ہے۔