رائیونڈ مارچ: ممکنہ حکومتی ردعمل سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کا پلان بی تیار

رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالی تو لاہور شہر بند کر دیں گے، عمران خان نے فیصل واوڈا کو لاک ڈاوٴن سپیشلسٹ قرار دے دیا

پیر 26 ستمبر 2016 10:49

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ سے متعلق حکومتی ردعمل پر پلان بی تیار کر لیا ہے۔ رائے ونڈ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے پر لاہور شہر کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔تحریک انصاف کی جانب سے ایک جانب رائے ونڈ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے تو دوسری طر ف رائے ونڈ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کی صورت میں پلان بی تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے رائے ونڈ مار چ میں گرفتاریاں کی جاتی ہیں یا راستوں کو بند کیا جاتا ہے تو لاہور شہر کو بند کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔اس ضمن میں پارٹی رہنماء فیصل واوڈا کو ذمہ داری دیدی گئی ہے۔ متبادل حکمت عملی پر عمل درآمد کے لئے 200 کارکنوں کی ٹیم فیصل واوڈا کو دی جا رہی ہے۔ فیصل وواڈا کو ٹیم سمیت 27 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصل واوڈا اپنی ٹیم سمیت کراچی سے 27 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ رائے ونڈ مارچ میں حکمران جماعت کی مزاحمت پر فوری پلان بی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔