بھارت چھپ کر حملہ کر سکتا ہے،چوہدری نثار

گلی گلی کوچے کوچے بھارت کی چال پر نظر رکھنی ہوگی، یکجان ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے،آج اندرونی سیاست نہیں دشمن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے انتخابی قوانین پر ہم عمل کرتے ہیں مخالفین عمل نہیں کرتے پنجاب میں رینجرز کو لانے کا مقصد خدشات کو دور کرنا ہے،ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 10:51

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پوری قوم متحدہ ہے مکے کی طرح یک جان ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ اندرونی سیاست کیلئے سال پڑے ہیں ہمیں ہمیں متحرک رہنا ہوگا۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج اندرونی سیاست کا نہیں دشمن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اندرونی سیاست کیلئے ہمارے پاس مہینوں بلکہ سالوں پڑے ہیں سیاست ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے قوم مکے کی طرح یک جان ہے اور بھارت نے اگر پیش قدمی کی تو اس کا مل کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بھارت چھپ کر حملہ کر سکتا ہے ضروری نہیں کہ فوج حملہ کرے یا بھارتی فوج پیش قدمی کرے حملہ کسی اور روپ میں بھی ہوسکتا ہے ہمیں گلی گلی کوچے کوچے بھارت کی ہر چال پر نظر رکھنی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ساتھ ہے ہمیں ہر جگہ پر نظر رکھنی ہوگی ہماری سیاسی اتحاد بیانات سے بڑھ کر عملی طور پر ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ضمنی انتخابات میں مخالفین کو کھلی چھوٹ دی گئی مسلم لیگ (ن) کے وزراء کو انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینا دیا گیا تاہم انتخابی قوانین پر پابندی اور عمل داری سب پر ہونی چاہیے۔

انتخابی قوانین پر ہم عمل کرتے ہیں مخالفین عمل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو لانے کا مقصد خدشات کو دور کرنا ہے اور انتخابات کو شفاف بنانا ہے ایک سوال پر کہاکہ بھارت کی گیڈر بھبکیوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے ضروری نہیں کہ بھارت کی ہر بات کا جواب اسی انداز میں دیا جائے ۔ مودی کی تقریر سے واضح ہوگیا کہ کون امن چاہتا ہے اور کون جنگ چاہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ملنے والی لاشوں کا کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم منگل کی شام تک اسلام آباد واپس پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :