پاک افغان سرحدپر پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ، پاکستانی فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی

منگل 27 ستمبر 2016 10:53

مہمندایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء)پاک افغان سرحدپرافغان علاقے سے پاکستانی فورسزکی چیک پوسٹوں پرحملہ کیاگیا،فورسزکی بھرپور جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کوخاموش کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکی شب افغان علاقے سے دہشتگردوں نے سلالہ اوراولئی چیک پوسٹوں پرفائرنگ کی جس کے بعدپاکستانی فورسزنے بھرپورجوابی کارروائی کی حملے میں کسی بھی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی