بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارت کو کراراجواب

پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، عبدالباسط بھارت اگر سنجیدہ ہے تو اڑی حملے کی عالمی تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے،ہائی کمشنر

بدھ 28 ستمبر 2016 10:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، بھارت اگر سنجیدہ ہے تو اڑی حملے کی عالمی تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اڑی حملے کے ثبوت پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیا بھارت نے اڑی حملے کے 2سہولت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے، میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے دوران ہی بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا دیے تھے، بھارت نے بغیر ثبوت کے کون سے سہولت کار گرفتار کیے بتایا جائے، انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، پہلے ثبوت دیں پھر بات کریں، اڑی حملے میں پاکستان ملوث نہیں اس حملے سے پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی بارڈر پر انتہائی سخت سیکیورٹی ہے جہاں پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہں اگر بھارت سنجیدہ ہے تو اڑی حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں سے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت خود کشمیر میں مظالم بند کرے، بغیر ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :