آرمی چیف کا لاہور میں کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ

بدنیتی پر مبنی کسی بھی پروپیگنڈے سے پاکستان کو بدنام نہیں کیا جا سکتا پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باوٴنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے، جنرل راحیل شریف

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باوٴنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے، کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور جونیئرکیمپس آف گریڑن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باوٴنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے،آرمی چیف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بدنیتی پر مبنی کسی بھی پروپیگنڈے سے پاکستان کو بدنام نہیں کیا جا سکتا،آرمی چیف آرمی چیف نے جونیئرکیمپس آف گریڑن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف44سال پہلے مارچ 72-1967اکیڈمی کے طالب علم رہے ہیں، آرمی چیف نے نوتعمیر شدہ اسکول کی پہلی اسمبلی میں بھی شرکت کی۔