عمران خان کا وزیراعظم کو پانامہ لیکس پرمحرم تک کا الٹی میٹم

نوازشریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ورنہ اسلام آبادبند کردیں گے،عمران خان مودی نوازشریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں نہ رہنا ہم سب اکٹھے ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے دھمکیاں اور پانی بند کرنے کی بھڑکیں مت لگواؤ ،جنگ کے لئے مجبور کیا تو نقصان انڈیا کا ہوگا،کشمیریوں کو ان کا حق دو،چیئرمین پی ٹی آئی کا رائیونڈ جلسے سے خطاب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ لیکس پرمحرم تک کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ورنہ اسلام آباد کوبند کردیں گے۔ محرم کے بعد اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ دیں گے۔ اب نوازشریف کے خلاف کوئی جلسہ نہیں ہوگا اس کرپٹ حکمران کو مزید حکومت نہیں کرنے دیں گے۔

نریندر مودی نوازشریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں رہنا ہم سب اکٹھے ہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے ہمیں دھمکیاں اور پانی بند کرنے کی بھڑکیں مت لگواؤں ہم بڑی خطرناک قوم ہے اور مرنے سے نہیں ڈرتے اگر تم نے جنگ کے لئے مجبور کیا تو نقصان انڈیا کا ہوگا کشمیریوں کو ان کا حق دو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت کے فرعون کے خلاف جلسہ کیا اس لیے شرکاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

60کروڑ روپے جاتی عمرہ کی دیواروں پرلگایا گیا۔ کرپشن کے پیسہ کماکر بزدل ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر ساڑھے آٹھ ارب روپے استعمال کیا۔ انہوں نے اپنے گھروں میں سٹاف رکھا ہوا امریکہ کے وائٹ ہاؤس میں آدھا ہے۔ امریکہ کے صدارتی آفس کا سٹاف کم اور مغل اعظم نوازشریف نے بے انتہا سٹاف رکھا ہوا۔ اگر مغل اعظم کی طرح رہنا ہے تو اپنی جیب سے پیسہ لگاؤ اور غریبوں کے پیسے پر ڈاکہ مت مارو، انہوں نے رائے ونڈ میں سکولوں اور ہسپتالوں کے اربوں روپے سڑکوں پرخرچ کیے ہیں یہاں کی نہر کوئی جاتی امرا تک ہی روک لیا اور کسانوں کی زمین بنجر کررہی ہیں اور یہاں رائیونڈ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے۔

انہوں نے کہا کہ حسنی مبارک، معمر قذافی کا حال سامنے ہے جہاں عوام نے ان کو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بھی آخری وقت آگیا ہے۔ وزیراعظم کو دل کی تکلیف کا نہیں بلکہ پیٹ کا مسئلہ ہے کیونکہ اربوں روپے کھاکر پیٹ خراب ہوگیا ہے دل کا علاج کروانے کی بجائے پیٹ کا علاج کرواؤں ۔ نوازشریف پانامہ لیکس میں پیسہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا یہ انکشاف نہیں بلکہ یہ ان کی کرپشن کے خلاف ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ثابت کردیا کہ اربوں روپے وزیراعظم کے بچوں کے نام ہیں۔ وزیراعظم نے چار قانون توڑے ہیں ان میں اثاثے چھپانے کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے قوانین توڑے ہیں۔ نیب کے چیئرمین عوام کے ٹیکس پر چیئرمین بنے ہوئے ہیں۔غریبوں کو تو پکڑلیتے ہیں مگر اربوں روپے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ایف آئی اے نے بھی اس معاملے پر کچھ نہیں کیا۔

ایف بی آر کا چیئرمین25کروڑ ماہانہ دوبئی بھجواتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر انصاف چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پانامہ لیکس پر متضاد بیانات دئیے جارہے ہیں اور وفاقی وزیر بھی ایسے ہی بیانات دئیے جارہے ہیں۔ گلی گلی میں شور ہے چور چور ہے وہ چور ہے تمام ثبوت کہہ رہے ہیں کہ شریف خاندان نے یہ فلیٹس پہلے کے خریدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں فلیٹس منی لانڈرنگ اور کرپشن کے پیسے سے خریدے ہیں۔ (ن) لیگ والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ان کو فکر نہیں ہیں کہ جب ایک وزیراعظم کرپشن کرتا تو سارے ملکی ادارے تباہ کرکے کرپشن کرتا آپ لوگ اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہویا کہ وزیراعظم نوازشریف کو جواب دہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ہم سے آگے اس لیے ہیں کہ وہاں کے ادارے مضبوط ہیں لیکن یہاں اداروں کو تباہ کرکے پیسہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف براداران کی کرپشن نہ تو عوام بھولے گی او رنہ عمران خان ان کو یہ کرپشن بھولنے دے گا۔ وفاقی وزیر دفاع وبجلی اورپانی کے کرپشن کی حمایت پر بیان دینے پر انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے اور ڈوب مرجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ دو وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے اور 45فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ معاشرہ ان کو پوری خوراک نہیں دے رہا کیونکہ کرپٹ فرعون کرپشن کرکے پیسہ باہر لے جاتے ہیں ہم شرح خواندگی میں سری لنکا بنگلہ دیش اور بھارت سے پیچھے رہ گئے ہیں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

نوازشریف ضمیر خریدنے کے لئے ہر قیمت لگادیتے ہیں اداروں پر اپنے لوگوں کو بٹھاکر شریف برادران دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ جب ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو اور اس کا پیسہ باہر ہو تو وہ انصاف فراہم نہیں کرسکتا وزیراعظم کس منہ سے ٹیکس چوروں کو روکیں گے کیونکہ وہ خود ٹیکس چور ہیں جس سے ملک تباہ ہورہا ہے نوازشریف کو اگر برطانیہ کا وزیراعظم بنادیں تو کرپشن کرکے پانچ سال میں وہاں کا دیوالیہ نکال دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امن سے مسئلے حل ہوتے ہیں جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے فوج مسئلوں کا حل نہیں ہوتی۔ برصغیر کے لیے ضروری ہے پرامن ہو اور تجارت بڑھے جس سے نوکریاں ملیں گی اور غربت ختم ہوگئی ہندوستان سے امن کا مطلب یہ ہے کہ پیسہ اپنے عوام کے اوپر لگایا جائے۔ خاص طور پر جن کے پاس ایٹم بم ہے ان کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جو دونوں ملکوں میں امن نہیں کرواناچاہتا۔

بھارت میں چھوٹا حملہ بھی ہوتو پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزام لگادیتا ہے۔ 26سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور کشمیری زمین پر بھارتی فوج موجود ہے۔ کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ان کو اندھا کیا جارہا ہے نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا لیکن وزیراعظم بننے کے بعد ہندوستانی عوام کو مایوس کیا۔ تم ایک تعصب پسند انسان ہو ہر پاکستانی نوازشریف نہیں ہے۔

ہر کوئی پاکستانی کو اپنا کاروبار اپنے ملک سے پیارا نہیں ہے اور ہر پاکستانی نوازشریف کی طرح بزدل نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ میں نوازشریف مجبوری میں کشمیریوں کے حق میں تقریر کررہا تھانریندر مودی نے بھی کہا کہ نوازشریف ایسی تقریر نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اس سے یہ تقریر کروائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے کا راسستہ پکڑا ہے اور شدت پسندوں کو خوش کرنے کے لئے جو کررہا ہو تو کان کھول کر سن لو پاکستانی قوم سب ایک ہے۔

مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہوگا اور ان کو حقوق دینا ہوگا۔ تحریک آزادی کو بندوقوں اور گولیوں سے دبا نہیں سکتے۔کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی سپورٹس پر حال میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں نریندر مودی نوازشریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں رہنا ہم سب اکٹھے ہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے ہمیں دھمکیاں اور پانی بند کرنے کی بھڑکیں مت لگواؤں ہم بڑی خطرناک قوم ہے اور مرنے سے نہیں ڈرتے اگر تم نے جنگ کے لئے مجبور کیا تو نقصان انڈیا کا ہوگا کشمیریوں کو ان کا حق دو مجھے اس غلام ملک میں زندہ نہیں رہنا چاہتا۔

پاکستان نے کسی دوسری کی جنگ لڑی۔ پرویز مشرف ایک مجرم ہے جس نے ڈالر اور کرسی کے پیچھے فوج وزیرستان بھجوائی۔ انہوں نے پاکستان کے مسائل حل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ شریف خاندان نے 30ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کیے ہیں۔ اشتہار بھی تحریک عوام کے پیسے سے دے رہے ہیں۔ ان کی ہوس قبر کی مٹی سے ان کا پیٹ بھرے گا۔ ملک بھر میں سب سے کم کرپشن کے پی کے میں ہے اس منصوبے میں بہترین نظام دیا۔

کرپشن کو ٹھیک کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اداروں کو مضبوط کریں گے اور آزاد کریں گے جب تک کرپشن ہوگی بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ نریندر مودی تم ملک تنہا کرؤ میں اس پاکستان سے اتنا پیسہ اکٹھا کروں گا کہ قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گا۔ پاکستان تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا ہے اب نوازشریف کے خلاف اب کوئی جلسہ نہیں ہوگا۔ اگر یہ بارڈر پر نہ ہوتا تو دھرنا دے دیتے۔

فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہیں۔ محرم تک کا وقت دے رہے ہیں کہ پانامہ لیکس پر قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش کرو اگر اداروں نے آپ کے خلاف ایکشن نہ لیا تو محرم کے بعد وزیراعظم کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔ اب ہم اسلام آباد جائیں گے تو اس کو بند کردیں گے اور خود اس کی لیڈ کروں گا اور اب اس ڈاکو کے نیچے ملک کو تباہ ہوتے نہیں دیکھوں گا محرم کے بعد تاریخ کا اعلان کروں گا ۔