سندھ رینجرز نے کبھی کسی قربانی سے دریغ کیا نہ آئندہ کریں گے ،میجر جنرل بلال اکبر

مستقبل میں دہشتگردوں کے خلاف مزید آپریشن کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے فوجیوں کے پاس دینے کے لیے صرف اپنی جان ہی ہوتی ہے ، قوم کے بیٹے قربانیاں دیتے رہیں گے ، ڈی جی سندھ رینجرز کا بقاٹی کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے ، مستقبل میں دہشتگردوں کے خلاف مزید آپریشن کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے، فوجیوں کے پاس دینے کے لیے صرف اپنی جان ہی ہوتی ہے ، قوم کے بیٹے قربانیاں دیتے رہیں گے ، انہوں نے بقاٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ نے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے مستقبل میں دہشتگردوں کے خلا ف مزید آپریشن کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے ، فوجیوں کے پاس دینے کے لیے صرف اپنی جان ہی ہوتی ہے ہے قوم کے بیٹے قربانیاں دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جو آپ سب کے سامنے ہے غیرقانونی دفاتر کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، کراچی آپریشن میں رینجرز کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ، کراچی میں مختلف گینگز ، فرقہ ورانہ تشدد جاری تھا جس پر قابوپالیا گیا ہے ، محرم کے بعد کراچی میں غیرقانونی طور پر قائم مذہبی جماعتوں کے دفاتربھی گرادیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اسی لیے بھارت کے پیٹ میں درد ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کے ہروار کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی مسلح افواج دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک اتنا بڑا اور فائندہ مند منصوبہ ہے کہ ایران نے بھی خود کو اس میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے چین سمیت پاکستان کے تمام دوست اکٹھے ہیں پاکستان کی مسلح افواج دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں دشمن نے سرحد میں گھسنے یا کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :