آرمی چیف کا اسٹرائیک کور ہیڈکوارٹر زمنگلا کا دورہ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 10:39

راولپنڈی/منگلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور ہیڈکوارٹر زمنگلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹر زمنگلا کا دورہ کیا۔ اسٹرائیک کور کمانڈر منگلانے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور، گجرانوالہ، پشاور اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی شریک تھے۔ آری چیف نے دورہ کے موقع پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :