پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا رابطہ

سر حدی تناوٴ کم کرنے کے لیے رابطے پر اتفاق،کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتاہے،سرتاج عزیز

منگل 4 اکتوبر 2016 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان ا ور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کا رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے کنٹرول لائن پرتناو کم کرنے کے لیے رابطے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان کے لیفٹننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ اوربھارت کے اجیت دوول نے لا ئن آف کنٹرول پرتناوکم کرنے کیلئے رابطے پر اتفا ق کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتاہے جب کہ پاکستان کی کوشش ہیکہ سرحدی تناو کم کرکے کشمیر پر فوکس کیا جائے۔اس سے قبل وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہنماوں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناو کے واقعات ہوتے رہیں گے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز سربراہ کانفرنس کا مقصد کشمیر کے معاملے پر آئندہ کامتفقہ لائحہ عمل طے کرناہے۔

متعلقہ عنوان :