وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو اشارہ، فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کی ہدایت

منگل 4 اکتوبر 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)وزیراعظم سے فاروق ستار کی مختصر ملاقات ، نوازشریف سے مزید ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا جبکہ وزیراعظم نے فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کیلئے اسحاق ڈار کو قریب بلایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا استقبال کر رہے تھے تو اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے مصافحہ کیا اور مصافحے کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا اور بات چیت کی ، اس موقع پر فاروق ستار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے،ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس دوران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اشارے سے اپنے پاس بلایا اور فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی ۔