افغان فورسزکے ہاتھوں گرفتار ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی کو چارساتھیوں سمیت قند ھار جیل سے رہا کر دیا ، پاکستانی حکام کے حوالے

منگل 4 اکتوبر 2016 10:49

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)افغان فورسزکے ہاتھوں گرفتار ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی کو چارساتھیوں سمیت قند ھار جیل سے رہا کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ، ناظم سا تھیوں سمیت 24جون2016کوچمن کے مقام پر غلطی سے افغان باڈر پار کر نے پرگرفتار کر لیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی گذشتہ ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگرچار ساتھیوں ماسٹر مایاز، اویس خان ،لعل بادشاہ اور ضیاء اللہ کے ہمراہ گئے تھے کہ دریں اثناء وہ پاک ،افغان سرحدی شہر چمن سیر کیلئے چلے گئے تھے اور غلطی سے باڈر کراس کرنے پر افغان فورسز نے اُنہیں گرفتار کرلیا تھاشروع میں اُنہیں سپین بولدک چیک پوسٹ میں رکھا گیا اور بعد میں قند ھار جیل منتقل کردیا تاہم اہلخانہ کی کو ششوں سے پیر کے روز اُنکی رہائی عمل میں آئی اورافغان فورسز نے باڈر پرپاکستانی فو ر سز کے حوالے کردیاآج منگل کے روز انکے گھر پہنچنے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :