موجودہ حکومت نے گردشی قرضے کم کرکے 8ارب پرپہنچادیئے ہیں، توانائی کے شعبے میں لاسزصفر ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ گزشتہ دورحکومت میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے222ارب روپے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے یہی قرضے کم کرکے 8ارب روپے پرپہنچادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سال 2013-14ء میں توانائی کے شعبے میں لاسز 138ارب پرآگئے تھے ،2012-13ء میں پاورسیکٹرمیں لاسز342ارب روپے تھے جبکہ گزشتہ دوسال سے پاورسیکٹر میں لاسزصفرہوگئے ہیں ،جبکہ توانائی شعبے میں گردشی قرضے 222سے کم ہوکرصرف8ارب رہ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :