پاکستان امن پسند ملک ہے ،خطے میں بھی امن کے خواہشمند ہیں،نواز شریف

تاجروں کوساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں، ہم وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کو ملانے کیلئے کوشاں ہیں،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور اقتصادی بحران چیلنجز تھے ،ہماری ٹیم نے سخت محنت کر کے ملک کو بحران سے باہر نکالا،وزیر اعظم کا پاک بیلا روس مشترکہ فورم سے خطاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔ پاکستان میں تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں ہم وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کو آپس میں ملانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بیلاروس مشترکہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلا روس کے مدد اور ان کے وفد کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کا انعقاد سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزراء کو ہدایت کی ہے کہ دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کریں 2013ء میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ ملک میں بجلی کا بحران دہشتگردی اور اقتصادی بحران چیلنجز درپیش تھے اقتصادی ٹیم نے سخت محنت سے ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالا۔

(جاری ہے)

اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ شرح نمو میں ا ضافہ کیا۔ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ33سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ملک درست سمت میں گامزن ہے برآمدات میں بہتری آ رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے برآمدات کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں طویل المدتی منصوبے شروع کئے 2018ء میں 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو جائے گی۔ بجلی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے نجی اور غیر ملکی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ہم وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کو آپس میں ملانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت رکتے یہں پاکستان کی سرمایہ کار پالیسیاں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔ بیلا روس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :