بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر میں 7دہایوں سے جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی کی تحریک طور پیش کر رہا ہے صرف اتحاد سے ہی ہم بھارت کی ان چالبازیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں،اس لیے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک آواز ہوکر متحد ہونا پڑے گا،پیپلزپارٹی کے سینیٹرز اور ایم این ایز کی مشترکہ پارلیامانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 7دہایوں سے جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی کی تحریک طور پیش کر رہا ہے،صرف اتحاد سے ہی ہم بھارت کی ان چالبازیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں،اس لیے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک آواز ہوکر متحد ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرز اور ایم این ایز کی مشترکہ پارلیامانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور نے ہماری قوم اور ملک کو خطرناک حد تک متاثر کیا ہے ، دہشتگردعام لوگوں کو بے رحمی سے قتل کر رہے ہیں، جن میں سے بعض سے قومی ایکشن پلان کے تحت ابھی تک آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اور مسلح فورسز کو دہشتگردپیدا کرنے والے فارمز اور ان کے سہولتکار مراکز کے خلاف ضرور کارروائی کرنے ہوگی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے،کیونکہ کل کوئٹہ میں جس طرح شیعہ بہنوں کو قتل کیا گیا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا عفریت اپنے انڈے سے نکلنے سے لے کر پاکستان پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا رہا ہے،جس میں ہماری قیادت شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنان، عام شہری اور سپاہی قربان ہوئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی نے نہ صرف 2013کے عام انتخابات میں ہماری پارٹی کی ”شکست“ کا بندوبست کیا بلکہ عالمی برادری میں ہمارے ملک کی پوزیشن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا سبب بھی بنی،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو دہشتگردی کے خلاف مزید متحرک کیا جائے اور اس پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کیا جائے،انہوں نے نوز شریف حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ریاستی آلات استعمال کرکے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروایاں بند کرے،بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے اور خطے میں مستقل امن کی بحالی کے لیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 6 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
مستقبل میں وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا،نواز شریف پانامہ لیکس پر جیل میں ہونگے،بلاول بھٹو
-
پاکستان سے بہت ا چھی خبریں آنے والی ہیں، جلد واپس جاکر کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کروں گا،آصف زرداری
-
ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں ،میٹرو سے نہیں ،عمران خان
-
اپوزیشن لیڈر کی زبان پھسل گئی ، کلبوشن یادیو کو کلبوشن وانی کہہ دیا ، ایوان میں قہقہے
-
تحریک انصاف کا بائیکاٹ،پیپلز پارٹی کی عدم شرکت
-
کراچی ،پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 56دن رہ گئے
-
جاسٹا ایکٹ کے خلاف سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے،اردوآن
-
افغانستان،داعش مخالف آپریشن میں امریکی فوجی ہلاک
-
ایرانی فوج نے عراق کی سرحد پر 12 کرد شہری قتل کردیے
-
حلب ،''فرات کی ڈھال" کے گروپوں کی داعش کے خلاف پیش قدمی
-
یمن ، مارب کے مغرب میں باغی ملیشیاوٴں کے ارکان قید
-
دمشق میں روسی سفارت خانے پر ’ہاون‘ راکٹوں سے حملہ
-
یورپی یونین نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پیرس معاہدے کی توثیق کر دی
-
روم، مزید 28 مہاجرین ہلاک، ساڑھے چار ہزار سے زائد کو بچا لیا گیا
-
دفاع وطن کیلئے صرف پاکستانی ہیں کسی دھونس کو خاطر میں نہیں لائیں گے،نوازشریف
-
کراچی پولیس کی کارروائی ، نائن زیرو کے قریب بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال جارحیت جاری
-
آرمی چیف کا 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ
-
مسئلہ کشمیر گفت و شنید،منصفانہ طریقے سے حل کرنا چاہئے،پاک بیلاروس صدور کا اتفاق
-
آرمی چیف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات
-
روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق
-
پاکستان امن پسند ملک ہے ،خطے میں بھی امن کے خواہشمند ہیں،نواز شریف
-
بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
-
بھارت نے دنیا میں پانی دہشت گردی کا آغاز کر دیا،فارق ستار
-
بھارتی فو ج مسلسل3دن سے سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہے، ا نجینئرشیخ عبدالرشید کا انکشاف
-
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام،بہتر کارکردگی کے حامل اساتذہ میں گیارہ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی
-
اقوام متحدہ کی عدالت نے پاکستان کے خلاف مارشل آئی لینڈز کا مقدمہ خارج کر دیا
-
کجریوال جیسے ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستا ن کیخلاف جنگ نہیں کر سکتے، پی جے پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.