کجریوال جیسے ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستا ن کیخلاف جنگ نہیں کر سکتے، پی جے پی

مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا، سبھرامانین سوامے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک بارے ثبوت فراہم کرنے کے اروند کیجروال کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کی جا سکتی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما سبھرا مانین سوامے نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں بدلے گا اس لئے ہمیں اسے کوئی رد عمل نہیں چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو قصاب اور حافظ سعید جیسے لوگوں کے خلاف ثبوت پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے بھارت آنے کی بھی اجازت دی تاہم اس نے ابھی تک کچھ نیہں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اروندا کیجریوال جیسے ملک مخالف عناصر کی موجودگی حکومت میں ہم پاکستان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔ لہذا ہمیں جنگ کے لئے اپنی حکومت برطرف کر کے ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنا چاہیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کا دفاع کرتے ہوئے سوامے نے کہا کہ روس نے ہمارے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جبکہ امریکہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شاندار کام کیا