موڈیز نے پاکستان کے بینکوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم پربرقرار

رواں مالی سال کے آخر تک پاکستانی معیشت کی شرح نمو4.9فیصد رہنے کی توقع ہے،پاکستانی بینک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستانی بینک مستحکم ڈیپازٹس کی بنیاد پر منافع جاری رکھیں گے،رپورٹ

جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:27

کراچی /لیما سول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں بینکوں کی کریڈیٹ ریٹنگ کو مستحکم قراردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں کی کریڈیٹ ریٹنگ مستحکم اور برقرار ہے جبکہ معیشت پر بہتری کے اثرات پاکستانی بینکنگ انڈسٹری کے لئے بھی مثبت ہوں گے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک پاکستانی معیشت کی شرح نمو4.9فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ ملک نے پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کر لیا ہے اور سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے ۔پاکستانی بینک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستانی بینک مستحکم ڈیپازٹس کی بنیاد پر منافع جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :