آرمی چیف کا پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

جنرل راحیل شریف نے رینجرز جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے رینجرز جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا،آرمی چیف نے رینجرزکی ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر ہمہ وقت نگرانی کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے آرمی چیف کو پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ورکنگ باوٴنڈری اور سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو بھی سراہا۔