قادر آباد کول پاور پلانٹ سے چینی کمپنی مشینری چوری کا مرتکب پولیس سیکورٹی سٹاف پایا گیا ،تین پولیس اہلکار گرفتار دو فرار

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:38

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء)قادرآبا د کول پاور پراجیکٹ ساہیوال سے چینی کمپنی کے الیکٹریکل جمپرز کی چوری کا سراغ لگا کر پولیس نور شاہ نے پاور پراجیکٹ پلانٹ کے پولیس کے سیکورٹی سٹاف کے محرراے ایس آئی شہزاد عاصم ، کانسٹیبل بابر سہیل اختر ڈرائیور اور حیدر کانسٹیبل سمیت سات ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے اور54الیکٹریکل جمپرز اور چار لاکھ روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

جبکہ چوری کی واردات کے دوران ملزموں نے بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مشینری کی چوری کا اعتراف کیا ہے جبکہ چوری کی اس واردات کا مین کردار سیکورٹی سٹاف پولیس کا اے ایس آئی محمد اسحاق اور کانسٹیبل راشداقبال ابھی تک مفرور ہیں ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 20ستمبر کی رات کو ملزموں نے پولیس کی سرکاری گاڑی میں مشینری کی چوری کی اور ایک کباڑیے بوٹا کے ہاتھ فروخت کر دیے اور بوٹا کے ساتھی ذوالفقار اور اکرم مغل کے سپرد کیے جنہون نے مشینری کو سکریپ بنا کر لوہے میں ڈھال دیاتھا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد 30ستمبر کو چینی کمپنی کے منیجر نے گودام میں چوری کا انکشاف ہونے کے بعد مقدمہ درج کر ا دیا پولیس نے دوران تفتیش جب چوکیدار عبدالحمید کو گرفتار کیا تو کول پاور پلانٹ کا سیکورٹی سٹاف مشینری کی چوری کا مرتکب پایا گیا جس پر پولیس نے جمعہ کی رات کو چھاپے مار کر ذوالفقار ،محمد بوٹا ، بلال اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزم ابھی تک مفرور ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :