”ڈاکٹر عاصم کی سیاست سے توبہ“

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء)کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیسز میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے مستقبل میں سیاست سے توبہ کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ سندھ کے اگلے گورنر کے لئے آپ کا نام لیا جا رہا ہے جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بہت شکریہ مجھے گورنر بالکل بھی نہیں بننا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکار کی قید میں ہوں، باہر کیا سیاست ہو رہی ہے اس کا کچھ علم نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میرا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، رہائی پانے کے بعد صرف ڈاکٹری پر توجہ دوں گا۔