عمران خان نے سیاسی کزن کو منانے کیلئے جہانگیر ترین،چوہدری اور شیخ رشید کو ٹاسک دیدیا

تینوں رہنما جلد لندن کا دورہ کر کے طاہر القادری کے تحفظات کو دور کرینگے

پیر 10 اکتوبر 2016 10:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے سیاسی کزن علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کے لئے شیخ رشید، جہانگیر ترین اور چوہدر ی سرور کو ٹاسک سونپ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرانے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو لندن میں مقیم پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ملاقات کر کے انہیں 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرانے کے لئے عوامی تحریک کی شرکت کے لئے دعوت دینے اور ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں۔

شیخ رشید چوہدری سرور اور جہانگیر ترین الگ الگ پروازوں کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری فرانس اور کینیڈا کے دورے کے بعد لندن میں مقیم ہے۔ تاہم ابھی تک علامہ طاہر القادری سے کسی سیاسی جماعت کی ملاقات طے نہیں ہے۔