بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سرحد پر فوجی کیمپوں کا دورہ کرکے پھنس گئے

نہ پانی ملتا ہے نہ کپڑے ، مسلسل وردی پہنے رہنے سے جسم میں کیڑے پڑنے لگے ہیں، بھارتی فوجیوں نے شکایتوں کے انبار لگا دےئے

پیر 10 اکتوبر 2016 10:56

راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے کیمپوں کا دورہ کرکے مشکل میں پھنس گئے ،فوجیوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے،فوجیوں کا کہنا ہے کہ نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ پہننے کے کپڑے جبکہ وردی مسلسل پہنے رہنے سے جسم میں کیڑے پڑنے لگے ہیں۔سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے اوربڑی بڑی دھمکیاں دینے والے بھارت کے فوجی بیمار اور تھکے ماندہ ہیں، راج ناتھ سنگھ نے ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے مونا باو کا دورہ کیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

(جاری ہے)

جوانوں کا جذبہ دیکھنے کی خواہش لے کر راج ناتھ راجستھان کے سرحدی علاقے پہنچے ،لیکن ساتھ شکایتوں کے انبار واپس لائے۔راج ناتھ سنگھ کے سامنے بی ایس ایف اہلکار پھٹ پڑے ، نہ پینے کا پانی ہے نہ کھانا ، راجستھان کی گرمی میں پیاس بھی نہیں بجھتی۔بھارت کی نازک اندام فورسز کے جوان کیموفلاج یونیفارم سے بھی بیزار ہیں ، راج ناتھ سے شکوہ کیا کہ کیموفلاج سے انھیں جلدی بیماریاں ہورہی ہیں۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیمپ جانے والے بھارتی وزیر داخلہ مایوس اور پریشان واپس لوٹے۔

متعلقہ عنوان :