آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا سیزفائر لائن توڑنے کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی 24 نومبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے کی اپیل

پیر 10 اکتوبر 2016 10:56

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کے لئے 24 نومبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

سردار عتیق کا کہنا تھا کہ پونچھ اور میرپور کے 3 مقامات پر سیز فائر لائن توڑ کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، انہوں نے تمام کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 24 نومبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کریں تاکہ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔