مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی
پارٹی کے سینئر ممبران کا متبادل قیادت کے لئے ریفرنڈم کرانے کا مشورہ ، نواز شریف مریم نواز کو صدارت کا عہدہ دینے کی ضد سے پیچھے ہٹ گئے۔ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی صدارت دینے کے لئے شہباز شریف نے راستے کے کانٹے صاف کر دیئے، مشاہد حسین سید اور سینیٹر طلحہ محمود کو بھی پارٹی میں لانے کے لئے رابطے تیز
بدھ 12 اکتوبر 2016 12:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر ممبران نے متبادل قیادت کے لئے ریفرنڈم کرانے کا مشورہ دیا تو میاں نواز شریف مریم نواز کو صدارت کا عہدہ دینے کی ضد سے پیچھے ہٹ گئے۔ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی صدارت دینے کے لئے میاں شہباز شریف نے راستے کے کانٹے صاف کر دیئے۔
18اکتوبر کو وزیراعظم میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر اور سردار مہتاب عباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مشاہد حسین سید اور سینیٹر طلحہ محمود کو بھی پارٹی میں لانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے۔ 18اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدوں کے انتخاب کے لئے لابنگ تیز ہو گئی ۔(جاری ہے)
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی شدید خواہش تھی کہ وہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے اپنی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کو پارٹی قیادت سونپ دیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر سینئر ممبران اس فیصلے سے ناخوش تھے اور گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی پارٹی میٹنگ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر رہنما نے مشورہ دیا کہ بہتر ہو گا کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے ریفرنڈم کرا لیا جائے تاکہ پارٹی کی اکثریتی رائے سے متبادل قیادت کو آگے انے کا موقع دیا جائے لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس تجویز کو یکسر رد کر دیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ریفرنڈم کی صورت میں جوڑ توڑ شدت اختیار کر جائے گا اور پارٹی قیادت نہ صرف میاں شہباز شریف کے پاس جا سکتی ہے بلکہ پارٹی کے اندر بغاوت کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
اسی اجلاس میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنا مشیر خاص بھی نامزد کیا ہے تاکہ مستقبل میں پارٹی کو یکجا اور قیادت کے قریب رکھا جا سکے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میں گہری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی صدارت کے لئے امیر مقام زبردست لابنگ کر رہے ہیں جبکہ میاں نواز شریف اپنے دیرینہ ساتھی پیر صابر شاہ کو یہ عہدہ دینے کے خواہش مند ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ مشاہد اللہ خان کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کی وجہ سے خالی پڑا ہوا ہے وزیراعظم اور انکے ساتھی اس عہدے کے لئے سید مشاہد حسین کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سینیٹر طلحہٰ کو بھی اہم عہدے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری مالیات کا عہدہ سردار ایاز صادق کو سپیکر بنائے جانے کی وجہ سے خالی پڑا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس عہدے پر طارق عظیم کو لانے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کا عہدہ عبدالقادر بلوچ کو وفاقی وزیر برائے سیفران بنانے سے خالی ہوا تھا اس پر بھی وزیراعظم اپنے قریبی ساتھی کو لانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کا عہدہ مخدوم جاوید ہاشمی کے چلے جانے سے خالی ہوا تھا اس پر بھی کسی جانثار کو لایا جائے گا جبکہ صدیق الفاروق کا پارٹی کے اندر کو آرڈی نیٹر کا عہدہ بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سندھ میں غوث علی شاہ کی جگہ نہال ہاشمی کو صدر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید برآں وفاقی دارالحکومت کے صدر کا عہدہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے وزیر مملکت بننے سے خالی ہے اس عہدے پر پارٹی کے دیرینہ کارکن شجاع الرحمن کو لانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے اس حوالے سے وہ محترمہ مریم نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ اسلام آباد کی تنظیم میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہوا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری پارٹی کے الیکشن کی وجہ سے زبردست لابنگ جاری ہے اور ساتھ ساتھ عمران خان کے 30اکتوبر کے دھرنے کے توڑ کے لئے بھی سوچ بچار جاری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 12 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہو گا
-
پاکستانی قوم اب کسی کوترقی کے عمل کو روک کراپنی منزل کھوٹی نہیں کرنے دے گی:شہبازشریف
-
گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، چیئرمین اوگرا
-
کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا
-
وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کے مقدمات کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ججز کے نام مانگ لیے
-
قومی اسمبلی کے اکاوٴنٹس میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، چار ارکان قومی اسمبلی نے بیرون ملک علاج پر ایک کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کیے،آڈٹ رپورٹ
-
بلاول بھٹو نے تحر یک انصاف کو ’’آئینہ‘‘دکھا دیا
-
صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میںان کی غلط ،من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کوجلد مکمل کرنے کیلئے شامل کیاگیا، ان کے کی اندرون ملک نقل وحرکت پر نہ تو کوئی پابندی ہے نہ ... مزید
-
جماعت اسلامی نے 2018الیکشن کیلئے ضروری ہوم ورک مکمل کر لیا ٬ جلد ہی صوبے کی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی٬عنایت اللہ
-
کابل، مزار پر مسلح شدت پسندوں کاحملہ، 8 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی
-
موصل کی بازیابی ترکی کے بغیر ممکن نہیں، ترک صدر
-
” جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے “
-
کولمبیا: حکومت سوشلسٹ باغیوں کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کے لیے پر عزم
-
یورپی جیلوں میں قیدیوں کے انتہا پسند ہونے کے خطرات بڑھ گئے،رپورٹ
-
شام، حلب میں روسی بمباری دوبارہ شروع ،ہلاکتوں کی اطلاعات
-
چین، زیر حراست ایغور دانشور الہام توختی کے لیے انسانی حقوق کا مارٹن اینلس ایوارڈ
-
مالاوی صدر امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا
-
جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اوراستحکام کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ٬ خطے میں قیام امن کیلئے کئی عشروں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے٬ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی ... مزید
-
عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ٬ ہمیں فروعی٬مسلکی٬لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف
-
دہشتگردی کیخلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا ، سرتاج عزیز
-
مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی
-
پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی
-
بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کامنصوبہ بنالیا
-
بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی سازشیں ٬ روس اور پاکستان کے تعلقات میں رخنے ڈالنے کی کوششیں شروع کردیں
-
چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا
-
بھارت چار دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑسکتا: بھارتی میڈیا
-
پاکستا ن اور چین کا سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
-
کوریا نے پاکستان کے پانچ سالہ منصوبہ کو اپنانے سے ترقی کی، کو رین سفیر
-
چنیوٹ کی زینب مسجد، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.