ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے،گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:28

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اورنج ٹرین منصوبے کے کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیو ں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے اور ملک میں گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، اب عوام کوچاہئے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے ناروا رویئے کے خلاف کھڑے ہوجائیں، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہوئے ووٹ کا حق احتیاط سے استعمال کریں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل پر کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر تاریخی ورثوں کو مٹایا جارہاہے، سوال قومی تاریخی ورثے کے تحفظ کا ہے تاریخی ورثے ہماری شناخت ہیں، عوام نے اگر ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دیئے تو پھر ایسا ہی ہوگا۔ تاہم عدالت نے فریقین سے منصوبے سے متعلق معاونت کے لیے 3ٹیکنیکل ماہرین کے نام مانگ لئے۔ کیس کی مزید سماعت جمعے کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :