قائدایم کیوایم کی بریت، وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا کی نہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،سرفراز مرچنٹ
ایک معمولی سے آرٹیکل پرگرفتاریاں دوسری طرف راسے فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ کاالزام تھالیکن حکومت نے دانستہ طورپرکچھ نہیں کیا میں اس کیس کوایسے نہیں چھوڑوں گا ،اپنے ملک کیلئے آخری حدتک جاوٴں گا،میڈیاسے گفتگو
جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء) قائد ایم کیو ایم کواسکاٹ لینڈیارڈکی طرف سے بری الذمہ قراردیئے جانے پرسرفرازمرچنٹ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ہی ادانہیں کی اورنہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،ایک معمولی سے آرٹیکل پرگرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں دوسری طرف راسے فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ کاالزام تھالیکن حکومت نے دانستہ طورپرکچھ نہیں کیا۔
گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایف آئی اے اورپولیس نے اسکاٹ لینڈیارڈسے کبھی بھی تعاون نہیں کیا،سکاٹ لینڈکے پاس ٹھوس ثبوت تھے اورمیں کاغذات ٹی وی پرعوام کودکھاوٴں گا،اگرثبوتوں کاباہمی تبادلہ ہوتاتومستقبل میں چورراستے بندہوجاتے لیکن حکومت نے جان بوجھ کرآنکھیں بندکرلیں ،۔(جاری ہے)
بھارت سے فنڈنگ کامعاملہ بہت سنگین تھااورسکاٹ لینڈیارڈنے پلیٹ میں رکھ کردیاتھامگرحکومت نے اس ڈرسے دستاویزات کاتبادلہ نہیں کیاکہ کہیں پنڈوراباکس نہ کھل جائے ،اسکاٹ لینڈیارڈکے پاس ڈپٹی میئرکراچی کے اکاوٴنٹس کی تفصیلات تھیں وہ بلاتے رہے مگروہ گئے ہی نہیں ۔
سکاٹ لینڈیارڈنے ایک بارنہیں بلکہ کئی بارتعاون مانگامگرحکومت کرناہی نہیں چاہتی تھی اورنہ ہی کریگی،کیونکہ ان کے تانے بانے بھارت سے جاکرملتے ہیں ،میں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بھی ثبوت دیئے تھے حالانکہ جے آئی ٹی نے مجھے جلدبازی میں بلایاتھا۔بھارت سے فنڈنگ کامعاملہ فاروق ستارسب کوپتہ تھامگرہم نے کیس کوتھانے کاکیس بناکرخراب کردیاکیونکہ ہم نے اس کیس کوآگے نہیں چلاناتھااوریہ وہ ثبوت تھاجس کوحکومت پوری دنیاکے سامنے پیش کرسکتی تھی کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیاہورہاہے ،برطانیہ کوثبوت ہی نہیں دیئے گئے توکیس کیسے آگے چلتا،29نومبر2015ء کو80صفحات کاڈوزیئربھیجاتھالیکن مجھے لگ رہاہے کہ حکومت ایم کیوایم کوبچانے کیلئے آگے آئی ہے ،کیونکہ ان دستاویزات کے بعدمعاملہ ہی ختم ہوگیاہے ،یہ دستاویزات مستندہیں آج بھی اگرحکومت میں ذرابھی سنجیدگی ہے اورحکومت چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کوبدحال نہ کیاجائے توحکومتی سطح پربات چیت کی جائے اورجس اسلحہ کی فہرست الطاف حسین کے دفترسے ملی تھی وہ اسلحہ بھی برآمدہوا،میں اس کیس کوایسے نہیں چھوڑوں گااپنے ملک کی عدالتوں سے پوچھوں گاکہ مستندثبوتوں کی موجودگی میں میرے ملک کیخلاف کیوں سازش کی گئی ،اپنے ملک کیلئے آخری حدتک جاوٴں گاجمعہ 14 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن ،8دہشتگردہلاک ،3فرارہونے کامیاب
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات ، توانائی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال
-
لاہور ہائی کورٹ میں انوکھا مقدمہ سامنے آگیا
-
پارٹی رہنما پانامہ لیکس پر جارہا نہ پالیسی اپنائیں،کوئی دفاعی بیان نہ دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17ء کے پہلے تین مہینوں میں 4698.31ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے
-
صحافی سرل المائڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کولیگل نوٹس بھجوادیا گیا
-
کسی جمہوری ملک میں ای سی ایل کا مطلب کیا ہوتا ہے، سمجھ نہیں آرہی ہے، بلاول بھٹو
-
نایاب گدھوں کی سب سے بڑی منڈی سج گئی،”طوفان“ کی قیمت 11 لاکھ مقرر
-
بھارت کا روس سے دنیا کا سب سے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ
-
سکاٹ لینڈ کی آزادی کا دوسرا ریفرینڈم ممکن
-
سعودی شاہ سے ترک وزراء کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
آنٹونیو گوٹیرس باضابطہ طور پر اقوام متحد ہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل منتخب
-
ادب کا نوبل انعام، امریکی گیت نگار بوب ڈلن کے نام
-
ترکی عراق سے عزت سے نکل جائے ورنہ نکال باہر کریں گے: مقتدیٰ الصدر
-
واشنگٹن کی مداخلت، ترکی اور عراق سے پرسکون رہنے کا مطالبہ
-
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا
-
ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے،گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
-
وزیر داخلہ نے جون سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا
-
آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی
-
چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
-
تحریک انصاف کا اہم اجلاس،شرکاء کو معیشت اور اداروں پرکرپشن کے مہلک اثرات پر ڈاکیومینٹری دکھائی گئی
-
قائدایم کیوایم کی بریت، وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا کی نہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،سرفراز مرچنٹ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں پانامہ لیکس کی تحقیقات بارے بل پر بحث نہ ہوسکی
-
حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں یکم نومبر سے 92رون پیٹرول کی فروخت شروع کر دی جائے گی
-
پشاور ہائی کورٹ ، فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کی سزا معطل ،وفاق سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.