پاکستان بدستور انتہائی پسندیدہ ملک،پاکستانی اداکاروں کوویزاجاری کرنے میں حکومت کو اعتراض نہیں:بھارتی حکام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:06

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء ) حکام بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کوویزاجاری کرنے میں حکومت کو اعتراض نہیں ہے جبکہ بھارتی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بدستور انتہائی پسندیدہ ملک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کوویزاجاری کرنے میں حکومت کو اعتراض نہیں ہے،کوئی ویزاکیلیے رجوع کرتاہے اورتمام شرائط پوری کرتاہے توویزاملے گا،ایسانہیں ہے کہ ہم پاکستانیوں کو ویزا جاری نہیں کرتے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر تجار ت نرملا سیتھارامن نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایم ایف این کا درجہ واپس لینے پرکوئی بات نہیں ہوئی،پاکستان بدستور انتہائی پسندیدہ ملک ہے،پاکستان سے ایم ایف این کادرجہ لینے یانہ لینے کافیصلہ حکومت کریگی،پاکستان کوایم ایف این کادرجہ 1996میں خیرسگالی کے طورپردیاتھا،پاکستان سے ایم ایف این کادرجہ لینے پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :