اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دینے کے لیے درخواست دائر

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے ممبر سردار عدنان سلیم مزاری نے عدالت عالیہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی کو نشان حیدر سے نوازا گیا،چیف آف آرمی سٹاف کے چچا میجر راجہ عزیز کو بھی نشان حیدر سے نوازا گیا،چیف آف آرمی سٹاف کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا،راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا،چیف آف آرمی سٹاف نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،27نومبر 2013 کو راحیل شریف کو فور سٹار جنرل بنا کر چیف آف آرمی سٹاف پر ترقی دی گئی،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے ٹائٹل سے نوازا جائے،درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویثرن،وزیراعظم اور وزارت دفاع بذریعہ سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :