عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے،پرویز رشید
تحریک انصاف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف سازشیں کررہی ہے مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وسا لمیت کی علامت ہیں، نوازشریف نے پاکستان میں قائد اعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کی بس کی بات نہیں 2018 کے الیکشن میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پختون قوم پی ٹی آئی کا صفایا کرے گا، جلسہ عام سے خطاب
پیر 17 اکتوبر 2016 11:14
شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے ،تحریک انصاف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف سازشیں کررہی ہے، پی ٹی آئی نے پہلے رائے ونڈ پر ناکام چڑھائی کی کوشش کی اور اب پاکستان کے صدر مقام کو بندکرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وسا لمیت کی علامت ہیں میاں نوازشریف نے پاکستان میں قائد اعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کی بس کی بات نہیں 2018 کے الیکشن میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پختون قوم پی ٹی آئی کا صفایا کرے گا وہ شیرگڑھ کے مقام پر ایم پی اے جمشید کان مہمند کی شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے مسلم لیگ کے صوبائی صدر پیرصابر شاہ ،ایم پی اے جمشید خان مہمند اور مسلم لیگ ضلع مردان کے صدر عنایت شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ستار خان مہمند نے سپاسنامہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جمہوریت پریقین رکھتی ہے مسلم لیگ ہمیشہ کسی بیک ڈور سے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی کے زور سے اقتدار میں آئی ہے مسلم لیگ نے کبھی بھی کسی کے گھر پر چڑھائی کی سیاست نہیں کی نوازشریف کی سوچ تعمیری اور عوام دوست ہیں وہ کبھی بھی چین سے نہیں رہا ہے جب عوام بے چین ہوں موٹر وے ،سی پیک دو ایسے منصوبے ہیں جو قوم کی تقدیر کی تبدیلی کاباعث بن رہے ہیں بلین ٹریز لگانے والے نے ایک بھی درخت نہیں لگایا اگر وہ درخت لگاتے تو مولم لیگی کارکن درختوں کو پانی دیتے 2018میں پختون قوم پی ٹی آئی سے بلین ٹریز کا حساب لے کے رہے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت آج بھی مسلم لیگ کی حکومت کا محتاج ہے اگر مسلم لیگ چاہتے تو صرف ایک اشارے پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے چٹھی کرسکتے ہیں مگر مسلم لیگ جمہوری رویئے پریقین رکھتے ہوئے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سکولوں ،ہسپتالوں میں تعلیمی اور صحت کی سہولیات موجود نہیں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی رشوت خوری اور کمیشن خوری زوروں پر ہیں پی ٹی آئی کی تبدیلی کے دعووں کا قلعی کھل گئی 2018میں ان سے پختونوں کے ساتھ کی گئی ایک ایک بے انصافی کا حساب لیاجائے گا
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 17 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کی پنے دیرینہ ساتھی مشاہد سید کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوششیں شروع
-
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی
-
پیمرا کا غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی انڈین مواد کیخلاف کاروائی کا آغاز
-
سوات ‘ مالاکنڈ‘ دیر سمیت دیگر علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے
-
تھری اور فور جی انٹرنیٹ کا استعمال،سال 2015ء پاکستانیوں نے تقریبا ایک سو ارب روپے ٹیلی کام کمپنیوں کی جیبوں میں ڈال دیئے
-
دیپالپور، آئی جی پنجاب کے دو سگے بھائی ،بھانجھا،گن مین اور دو ساتھی مقدمہ قتل سے بری
-
ہم نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اس کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا،جسٹس ثاقب نثار
-
تحریک انصاف کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے 2 نومبر کی تاریخ کی تجویز پر اتفاق
-
4سال سے تنخواہوں سے محروم کراچی کے6ہزار اساتذہ نے بلاول بھٹو سے مدد کی درخواست کر دی
-
ٹوپی، تحریک انصاف کو پانچ کے ٹولہ نے یرغمال بنایا ہے ، پی ٹی آئی رہنماء
-
فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی
-
حکومت کا آئندہ ماہ ماحول دوست پیٹرول متعارف کرانے کا فیصلہ
-
امیر کویت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
-
منشیات کے دھندے میں ملوث کویتی اداکار ساتھی سمیت گرفتار
-
یمن کے ساحل کے مقابل امریکی بحری جہازوں پر نیا میزائل حملہ
-
روسی طیارہ بردار جہاز نے بحیرہ روم میں شام کا رخ کر لیا
-
کتے کے کاٹے کے 7000 واقعات،شامی حکومت میں افراتفری
-
بغداد میں سابق سعودی سفیرثامر السبھان عرب خلیجی امور کے وزیرمملکت مقرر
-
33 ملین درہم میں نمبرپلیٹ خریدنے والے بھارتی پر تنقید
-
قومی، مذہبی تنازعات کوانتخابات کا موضوع نہ بنایا جائے، آیت اللہ خامنہ ای
-
نواز شریف کی وجہ سے پاکستان کمزور ہورہا ہے، لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں، بلاو ل
-
بھارتی وزیراعظم کی برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں٬پاکستان کو دہشتگردی کی لیبارٹری قرار دیدیا
-
پاکستان نے برکس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کردیا
-
عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے،پرویز رشید
-
پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب
-
حکومت ملک میں قیام امن کیساتھ عوام کی ترقی وخوشحالی کے بڑے منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،احسن اقبال
-
پاک چین تاریخی دوستی اب اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے ،مولانا فضل ا لرحمان
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کو ہم نے صوبائی ارکان اسمبلی کو سی پی پر بریفنگ دینے سے روک دیا ہے،پرویز خٹک
-
کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا بھرپور جواب،دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں
-
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر تحریک انصاف سے راہیں جداکرلیں
-
پاکستانی بزنس مین بھارت کا سفر نہ کریں ،پاکستانیوں کیلئے حالات موافق نہیں ہیں،عبدالباسط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.