پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

گوادر کو جانے والی مغربی شاہراہ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے،چینی سفیر 2013کو چینی صدر نے ایک سٹرک ایک خطے کا وژن دیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک ایک خطہ ویژن کا اہم حصہ ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے ،سی پیک منصوبہ نہ صرف چین او ر پاکستان بلکہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، سن وی ڈونگ

پیر 17 اکتوبر 2016 11:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ2013کو چینی صدر نے ایک سٹرک ایک خطے کا وژن دیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک ایک خطہ ویژن کا اہم حصہ ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے،گوادر کو جانے والے مغربی شاہراہ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔

سی پیک منصوبہ نہ صرف چین او ر پاکستان بلکہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے،ننگزیا سے پاکستان پر کار ریلی سے شرکاء دونوں ملکوں کی دوستی کے علمبردار ہیں ۔وہ اتوار کو پاک چین فرینڈشپ سنٹر میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ شاہراہ ریشم کے ذریعے پاکستان چین زمینی راستے سے منسلک ہوئے اور شاہراہ ریشم سے دونوں ملکوں میں ترقی کی نئی راہ کھلی،نئی راہیں کھلنے سے ہی خوشحالی و ترقی ممکن ہوتی ہے۔

سلک روڈ اب ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ بنتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پرانی سلک سڑک کی ترقی کیلئے روابط کو فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013کو چینی صدر نے ایک خطے کا وژن دیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک ایک خطہ ویژن کا ایک اہم حصہ ہے،سی پیک کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر کار ریلی کا انعقاد خوش آئند ہے۔ننگزیا سے پاکستان پر کار ریلی سے شرکاء دونوں ملکوں کی دوستی کے علمبردار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے،گوادر کو جانے والے مغربی شاہراہ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔سی پیک منصوبہ نہ صرف چین او ر پاکستان بلکہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

قبل ازیں چین کے صوبے ننگزیا سے شروع ہونے والی پا ک چین دوستی کار ریلی کے شرکاء اسلام آباد پہنچے جہاں ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔20گاڑیوں پر مشتمل کا رریلی کی قیادت چین کے صوبہ ننگزیا کے نائب گورنر ونگ ہیشان کر رہے تھے۔چین پاک دوستی کا ر ریلی گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے گزرے گی،ریلی متحدہ عرب امارات پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی میں پاکستان اور چینی ڈرائیور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :